فری لانسنگ:نوجوان لاکھوں روپے ماہانہ کما سکتے ہیں، حکام

فری لانسنگ:نوجوان لاکھوں روپے ماہانہ کما سکتے ہیں، حکام

پنجاب کا ڈومیسائل، عمر 35سال تک ، 16سالہ تعلیم اور بے روزگار ہونا ضروری ہے

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) حکومت پنجاب کے ای روزگار پروگرام کے تحت راولپنڈی ضلع میں 2273 طلبا و طالبات فری لانسنگ کی تربیت حاصل کر چکے اور مجموعی طور پر 22کروڑ اور 38لاکھ روپے کی آمدنی کما چکے ہیں، ای روزگار کے تین ماہ کے کورسز بلا معاوضہ کامیابی سے مکمل کرکے انٹر نیٹ پر فری لانسنگ کے ذریعے لاکھوں روپے ماہانہ کما سکتے ہیں،یہ باتیں سینٹرل منیجر ای روزگار پروگرام واہ کینٹ محمد شجاع اور سینٹرل منیجر ای روزگار پروگرام راولپنڈی سدرہ ذبیح نے یہاں بریفنگ دیتے ہوئے کیں، انہوں نے کہا کہ راولپنڈی ضلع میں دو ای روز گار مراکز قائم کئے گئے ہیں جن میں سے ایک خواتین یونیورسٹی سکتھ روڈ جبکہ دوسرا ای روزگار سینٹر کامسیٹس یونیورسٹی واہ کینٹ میں قائم کیا گیا ہے، تفصیلات کیلئے www.erozgaar.pitb.gov.pk کا وزٹ کریں، ای روزگار پروگرام میں ٹیکنیکل ، کانٹینٹ مارکیٹنگ، ایڈوائزنگ اور کری ایٹو ڈیزائن کورس شامل ہیں،اہلیت کیلئے پنجاب کا ڈومیسائل، زیادہ سے زیادہ عمر 35سال، 16سالہ تعلیم اور بے روزگار ہونا ضروری ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں