ہائی ویز پر قائم جائیدادوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ

ہائی ویز پر قائم جائیدادوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ

ای ٹی او کی سربراہی میں ٹیم تشکیل،ایک ہفتے میں سروے مکمل کرنیکا حکم

راولپنڈی (سید شہریار) راولپنڈی ریجن میں ہائی ویز پر قائم جائیدادوں کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کیلئے ای ٹی او کی سربراہی میں ٹیم تشکیل، ایک ہفتے میں سروے مکمل کرنے کا حکم، سروے مکمل کرکے راولپنڈی ریجن کے ٹیکس نیٹ میں اضافہ کردیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق یہ سروے پنجاب بھر میں ریجنز کی سطح پر کئے جارہے ہیں، راولپنڈی میں ای ٹی او پراپرٹی اورنگزیب خان کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی گئی ہے، ای ٹی او خود سروے کی نگرانی کریں گے۔ ہائی وے، جی ٹی روڈ، کہوٹہ روڈ اور کلر روڈ وغیرہ کی جائیدادوں کو ٹیکس نیٹ میں شامل کیا جائے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں