اڈیالہ جیل:موجودہ سپرنٹنڈنٹ اور سابق ڈپٹی میں سرد جنگ

اڈیالہ جیل:موجودہ سپرنٹنڈنٹ اور سابق ڈپٹی میں سرد جنگ

سرکاری رہائش گاہ کے معاملے پر آمنے سامنے ،ایک دوسرے کیخلاف لیٹر جاری

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) سینٹرل جیل اڈیالہ کے موجودہ سپرنٹنڈنٹ اور سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کے درمیان سرد جنگ، سرکاری رہائش گاہ خالی کرنے کے تنازع پر دونوں افسران نے ایک دوسرے کے خلاف لیٹر جاری کردیئے جن کی کاپیاں اعلی ٰ حکام کو ارسال کر دیں۔ جیل ذرائع کے مطابق سپرنٹنڈنٹ اعجاز اصغر نے لیٹر نمبر 12708سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ و موجودہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل شیخوپورہ محمد اکرم کے خلاف جاری کیا ہے جس میں ان پر قبضے کا الزام عائد کیا گیا ہے، سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ نے جواب میں سپرنٹنڈنٹ پر سنگین الزامات عائد کئے ہیں، دونوں افسران کی سرد جنگ عروج پر پہنچ گئی ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں