اٹک :مسجد کا زخمی موذن پانچ روز کے بعد دم توڑگیا

اٹک :مسجد کا زخمی موذن پانچ روز کے بعد دم توڑگیا

لواحقین کا پولیس کے رویہ پر احتجاج ،ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ

اٹک (نامہ نگار) تھانہ بسال کے علاقہ میں 5 روز قبل جھگڑے میں زخمی ہونے والا شخص راولپنڈی ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان سے ہاتھ دھو بیٹھا تفصیلات کے مطابق 3 مئی کو تھانہ بسال کے گاؤں گنڈا کس میں مسجد کے موذن ساجد خان کو اس کے مخالفین نے سر میں کلہاڑی مار کر شدید زخمی کر دیا جسے تشویشناک حالت میں تھانہ بسال لایا گیا اور وہاں سے حالت خراب ہونے پر راولپنڈی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ،ساجد خان 5 روز تک موت و حیات کی کشمکش میں بے ہوش رہنے کے بعد خالق حقیقی سے جا ملا ،تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال جنڈ میں اس کا پوسٹ مارٹم کیا گیا وہاں بھی لواحقین پولیس کے رویہ پر احتجاج کرتے رہے انہوں نے وزیر اعظم ، وزیر اعلیٰ پنجاب ، چیف جسٹس ، انسانی حقوق کی تنظیموں ، رکن قومی اسمبلی میجر طاہر صادق سمیت پولیس کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ تھانہ بسال پولیس کے رویہ کا نوٹس لے کر اعلیٰ سطح کی انکوائری ٹیم مقرر کریں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں