مبارک شب کی برکت سے اللہ ہمیں تفرقہ بازی سے بچائے، عامر صدیقی
پیپلز پارٹی کے رہنما اور صدر ترقی پسند فلاحی تنظیم محمد عامر صدیقی نے کہاہے کہ آج کی مبارک شب کی برکت سے کورونا وبا اور امتِ مسلمہ کی دکھ و تکالیف کا خاتمہ فرمائے
راولپنڈی(نیوزرپورٹر) پاکستان پر امن ملک ہے اور اتحادویکجہتی سے ہی قوم وجود میں آتی ہے ، اللہ ہمیں تفرقہ بازی سے بچائے ،گنبدِخضریٰ اور سبز ہلالی پرچم کے سائے میں شاد و آباد رکھے ، یہ ملک کر ترقی و کامرانی کی منازل طے کرے ،آمین۔