ملک کو جراتمند لیڈر کی ضرورت ہے ، ثمینہ احسان،نزہت ناطق
جماعت اسلامی حلقہ خواتین صوبہ شمالی پنجاب کی ناظمہ ثمینہ احسان اور ناظمہ ضلع راولپنڈی نزہت ناطق نے اپنے مشترکہ بیان میں قوم پر زور دیا ہے
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)جماعت اسلامی حلقہ خواتین صوبہ شمالی پنجاب کی ناظمہ ثمینہ احسان اور ناظمہ ضلع راولپنڈی نزہت ناطق نے اپنے مشترکہ بیان میں قوم پر زور دیا ہے کہ ملک میں نظام صرف قرآن کا ہو اور حکومت صرف اللہ کی ہو،ہمیں اپنے اس مقدس مشن کو پورا کرنا ہوگا ،ہمیں ایسے حکمرانوں کا انتخاب کرنا ہو گا جو نہ صرف ملک کو اسلامی نظام کی برکات سے مالامال کر سکیں بلکہ اپنی شہ رگ کشمیر کو دشمن کی ظالمانہ گرفت سے آزاد کرا سکیں۔