رمضان اور قرآن دونوں قیامت کے روز ہماری سفارش کرینگے، قاری مطیع الرحمن

رمضان اور قرآن دونوں قیامت کے روز ہماری سفارش کرینگے، قاری مطیع الرحمن

خطیب قدیمی و مرکزی جامع مسجد حنفیہ چشتیہ ڈنہ ہردو حافظ قاری مطیع الرحمن قاضی نے نماز تراویح میں ختم قرآن کے موقع پر منعقدہ عظمت رمضان و قرآن کانفرنس سے خطاب

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) خطیب قدیمی و مرکزی جامع مسجد حنفیہ چشتیہ ڈنہ ہردو حافظ قاری مطیع الرحمن قاضی نے نماز تراویح میں ختم قرآن کے موقع پر منعقدہ عظمت رمضان و قرآن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان اور قرآن دونوں قیامت کے دن روزہ رکھنے والوں اور تلاوت کرنے والوں کے حق میں سفارش کریں گے، رمضان میں اپنا وقت قرآن کریم میں تدبر وتفکر اور اس کی تلاوت وقرات میں گزاریں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں