8سماج دشمن عناصر گرفتار، چرس، شراب اور اسلحہ برآمد

8سماج دشمن عناصر گرفتار، چرس، شراب اور اسلحہ برآمد

ملزمان سے 1250گرام چرس، 5لٹر شراب، 2پستول، 1رائفل برآمد ہوئی

راولپنڈی (خبرنگار) راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 8 ملزمان کوگرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 1250 گرام چرس، 5لٹر شراب، 2پستول 30بور اور 1رائفل 12بور برآمد کرکے ملزمان کے خلا ف الگ الگ مقدمات درج کر لئے، صدر بیرونی پولیس نے نرگس بیگ سے 620گرام چرس، ٹیکسلا پولیس نے محمد ظہیر سے 300گرام چرس، گنجمنڈی پولیس نے علی شان سے 120گرام چرس، ایئرپورٹ پولیس نے شہباز افسرسے 210گرام چرس، اظہر اورنگزیب سے 5لٹر شراب، بنی پولیس نے وحید خان سے 1پستول 30بور ، چونترہ پولیس نے شہزاد سے 1پستول 30بور اور وارث خان پولیس نے اکرم خان سے 1رائفل 12بور برآمد کر لی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں