مختلف علاقوں سے 9موٹرسائیکل اور دو گاڑیا ں چوری

مختلف علاقوں سے 9موٹرسائیکل اور دو گاڑیا ں چوری

چور وار ث خان کے علاقہ سے پی ٹی سی ایل کی 735میٹر تار بھی لے گئے

راولپنڈی (خبرنگار) سرقہ کی وارداتوں میں شہریوں کو 9موٹرسائیکلوں اور دو گاڑیو ں سے محروم کر دیا گیا، تھانہ بنی کے علاقہ سے قدیر، صغیر احمد، تھانہ نیوٹائون سے احمد علی، فہد اور ندیم ،صادق آباد سے قاصد علی، تھانہ کینٹ سے نوید مسیح، ویسٹریج سے نذیر، نصیرآباد سے عادل منیر قریشی کے موٹر سائیکل، تھانہ گنجمنڈی سے محمد اشرف کا کیری ڈبہ اور ویسٹریج سے بشیر محمد کی کار چوری کر لی گئی جبکہ تھانہ وارث خان کے علاقہ سے پی ٹی سی ایل کی تار 735میٹر مالیت 1لاکھ روپے چوری کر لی گئی، پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر لئے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں