گرجا روڈ پر دو سنوکر کلبوں پر چھاپہ، 27افراد گرفتار

گرجا روڈ پر دو سنوکر کلبوں پر چھاپہ، 27افراد گرفتار

دونوں سنوکر کلب سیل، پولیس نفری اسسٹنٹ کمشنر صدر کے ہمراہ تھی

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) اسسٹنٹ کمشنر صدر راولپنڈی نے گرجا روڈ پر دو سنوکر کلبوں پر چھاپہ مارا اور کورونا ایس او پیز اور لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر 27افراد کو گرفتار کر لیا، دونوں سنوکر کلبوں کو سیل کر دیا گیا، چھاپے خفیہ اطلاعات پر مارے گئے تھے کہ کلبوں کے اندر نوجوان گیمز میں مشغول ہیں، چھاپوں کے دوران پولیس کی نفری بھی اسسٹنٹ کمشنر صدر کے ہمراہ تھی، ضلعی انتظامیہ راولپنڈی کورونا ایس او پیز اور لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر عدم برداشت کی پالیسی پر کار بند ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں