غیر قانونی تعمیر شدہ 25دکانیں اور 9مکانات سیل

غیر قانونی تعمیر شدہ 25دکانیں اور 9مکانات سیل

اڈیالہ روڈ پر غیر قانونی ہائوسنگ سکیم کے سائٹ آفس کو مسمار کر دیا گیا

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) آر ڈی اے نے راولپنڈی میں غیر قانونی تعمیر شدہ/زیر تعمیر 25 دکانوں اور 9مکانات کو سیل کر دیا جبکہ اڈیالہ روڈ پر غیر قانونی ہائوسنگ سکیم کے سائٹ آفس کو مسمار کر دیا گیا، آر ڈی اے ترجمان نے کہا کہ غیر قانونی تعمیر شدہ عمارتوں کے مالکان کو 14نوٹسز اور 12چالان جاری کئے گئے ہیں، ایل یو اینڈ بی سی ونگ نے پچھلے ہفتے کمرشلائزیشن فیس کی مد مختلف رہائشی کمرشل عمارتوں سے 8.08ملین روپے فیس و چارجز بھی وصول کئے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں