تھانیدار اور کانسٹیبل پر فائرنگ کے ملزم نے گرفتاری دیدی

تھانیدار اور کانسٹیبل پر فائرنگ کے ملزم نے گرفتاری دیدی

ملزم دانش نے اے ایس پی نیوٹائون کے دفتر میں گرفتاری دی، دیگر کیلئے چھاپے

راولپنڈی (خبرنگار) صادق آباد پولیس پر فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا، چند روز قبل ملزم دانش نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ پولیس پارٹی پر فائرنگ کی جس میں ندیم اے ایس آئی اور کانسٹیبل نجیب زخمی ہوئے، ملزم دانش و دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دی گئی تھی جو ریڈز میں مصروف تھیں، ملزم دانش نے اے ایس پی نیوٹائون آفس میں خود پیش ہو کر اپنی گرفتاری دی، ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں