سعودیہ میں روزگارکے مزید مواقع ملنے پر وزیراعظم کو خراج تحسین

سعودیہ میں روزگارکے مزید مواقع ملنے پر وزیراعظم کو خراج تحسین

دونوں ملکوں کے مابین معاون کونسل کا قیام انتہائی مفید قدم ہے ، خالد نواز

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) اوورسیز پاکستانیوں کے حقوق و ملازمت کے محافظ ادارے نائٹ ہیومن مینجمنٹ (کے ایچ ایم) شالان پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر خالد نوازنے وزیر اعظم کے سعودی عرب کے دورے میں پاکستانی نوجوانوں کیلئے روزگار کے زیادہ مواقع حاصل کرنے کی کامیاب کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے، انہوں نے کہا ہے کہ سعودی حکام کے ساتھ 10لاکھ سالانہ ملازمتوں میں سے پاکستانی ورکروں کو غالب حصہ دینے پر اتفاق ہمارے ملک سے بے روزگاری ختم کرنے میں بہت معاون ہوگا۔ انہوں نے یہ بات کے ایچ ایم آفس میں دبئی روانہ ہونے والے پاکستانی ورکروں کے ایک گروپ سے خطاب کرتے ہوئے کہی، خالد نواز نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین ایک اعلیٰ سطح کی باہمی معاون کونسل کا قیام دونوں ملکوں کیلئے انتہائی مفید قدم ہے ، سعودیہ میں اگلے دس سال کے دوران ملازمتوں کے 10ملین مواقع پیدا ہونگے جن پر غالب اکثریت کی تقرری پاکستانی نوجوانوں کی کی جائیگی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں