عید پر غربا و مساکین کی مدد کی جائے ،عارف شیرازی

 عید پر غربا و مساکین کی مدد کی جائے ،عارف شیرازی

مہنگائی کے اس دور میں عام لوگوں کیلئے گھر کا نظام چلانا مشکل ہو گیا ہے

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی سید عارف شیرازی نے کہا ہے کہ رحمتوں اور برکتوں والا مہینہ رمضان المبارک رخصت ہو رہا ہے ، انفرادی اور اجتماعی طور پر اللہ رب العالمین سے گڑ گڑا کر توبہ و استغفار کریں، عید الفطر کے موقع پر اپنے گلی محلے میں غربا، مساکین اور مستحقین کی مدد کی جائے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے زونل امراء کے ماہانہ تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس اجلاس میں تنظیمی اوردعوتی کے علاوہ رمضان المبارک میں مستحقین کی امدادی سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیا گیا، زونل امراء نے اپنی اپنی رپورٹس پیش کیں، سید عارف شیرازی نے رمضان المبارک میں ضرورتمندوں کی خبر گیری اور امداد کے حوالے سے الخدمت فائونڈیشن کے ذمہ داران اور رضاکاروں کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس کار خیر کا اجر اللہ تعالیٰ ہی دیں گے ،مہنگائی کے اس دور میں عام لوگوں کو اپنے گھر کا نظام چلانا مشکل ہو گیا ہے ،ایسے لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے ان کو بھی عید کی خوشیوں میں شریک کیا جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں