کورونا سے بچنے کا حفاظتی تدابیر ہی واحد حل ہے ، فرید کیف

کورونا سے بچنے کا حفاظتی تدابیر ہی واحد حل ہے ، فرید کیف

تمام شہری احتیاطی تدابیر کے ساتھ وبا کا مقابلہ کریں،صدر اسلام آبادڈسٹرکٹ بار

راولپنڈی(نیوزرپورٹر) اسلام آبادڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر چودھری فرید حسین کیف نے کہا ہے کہ کورونا کو شکست دینے سمیت قومی تعمیرنو کے عمل میں تمام شہریوں کا ذمہ دارانہ رویہ بنیادی ضرورت و اہمیت رکھتا ہے ، معاشرے کے ہر فرد کا فرض ہے کہ وہ خود اپنی سوچ اور عمل کو وقت کی ضرورت کو ہم آہنگ بنا کر دوسروں کو بھی تعمیری سوچ و عمل کی تبلیغ کرے، ہمارے تمام تر جذبات ہماری سوچ اور عمل پاکستان کی ترقی خوشحالی کیلئے ہونا چاہئے ،اس وقت ملک کورونا کی وباء سے گزر رہا ہے ،ملک کے تمام شہری احتیاطی تدابیر کے ساتھ اس وباء کا مقابلہ کریں،راولپنڈی میں وکلاء کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے ا نہوں نے کہا کہ کورونا کے خلاف حفاظتی تدابیر ہی اس سے بچنے کا واحد حل ہے ، لہٰذا ایس او پیز پر پوری طرح عمل کرنا ہر شہری پر لازم ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں