رمضان اور قرآن استحکام پاکستان کے ضامن ہیں، دردانہ صدیقی
ظہور پاکستان کا عظیم واقعہ مبارک ساعتوں میں وقوع پذیر ہونا محض اتفاق نہیں
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)حلقہ خواتین جماعت اسلامی کی سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی نے ستائیسویں شب یوم پاکستان کے موقع پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کا قیام ماہ رمضان المبارک کی ستائیسویں شب جمعتہ الوداع کے دن عمل میں آیا، ظہور پاکستان کا یہ عظیم واقعہ رمضان المبارک کی مبارک ساعتوں میں وقوع پذیر ہونا محض اتفاق نہیں بلکہ خالق و مالک کائنات کی اس عظیم حکمت عملی کا حصہ ہے جس سے رمضان، قرآن اور پاکستان کی نسبت اور تعلق کا پتا چلتا ہے ،رمضان اور قرآن استحکام پاکستان کے ضامن اور آزادی کے محافظ ہیں، انہوں نے قوم سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس مبارک شب اپنے گناہوں کی معافی مانگتے ہوئے پاکستان کے تمام معاشی و معاشرتی مسائل، بدحالی،قدرتی آفات و حادثات، بدامنی اورکشمیر سمیت امت مسلمہ بالخصوص فلسطین کے موجودہ حالات اور کور ونا کے خاتمے کیلئے اللہ رب العزت سے گڑگڑا کر دعائیں مانگیں۔