ڈی سی کا ویکسی نیشن سنٹر کا دورہ، ایس او پیز پر عمل کی ہدایت

ڈی سی کا ویکسی نیشن سنٹر کا دورہ، ایس او پیز پر عمل کی ہدایت

منڈی کے دوروں سے شہریوں کو سبزیاں، پھل سستے داموں فراہم ہو رہے مڈل مین کا عمل دخل کم سے کم، شہریوں کو ریلیف حاصل ہو رہا ہے:انوار الحق

راولپنڈی (نیوزرپورٹر) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی انوار الحق کا سپورٹس کمپلیکس سٹیڈیم روڈ راولپنڈی میں قائم کورونا ویکسی نیشن سنٹر کا دورہ، سنٹر کے انچارج نے انہیںکورونا ویکسی نیشن کے حوالے سے اعداد و شمار سے آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر ہدایت کی کہ ویکسی نیشن سنٹر میں کورونا ایس او پیز پر عمل کیا جائے ۔ انہوں نے موقع پر موجود شہریوںسے ویکسی نیشن سنٹر کی کارکردگی اور سہولیات کے حوالے سے بھی استفسار کیا۔ دریں اثنا ڈی سی نے سبزی اور فروٹ منڈی کے دورے کے موقع پر کہا کہ فروٹ اور سبزی منڈی کے مسلسل دوروں اور انتظامیہ کے افسران کی موجودگی میں تھوک اور پرچون نرخوں کے تعین سے سبزیاں اور پھل شہریوں کو سستے داموں فراہم ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا انتظامیہ کے افسران روزانہ کی بنیاد پر فروٹ اور سبزی منڈی کا دورہ کر رہے ہیں، مڈل مین کا عمل دخل کم سے کم کرنے سے شہریوں کو ریلیف حاصل ہو رہا ہے ۔ علی الصبح بیوپاریوں اور مارکیٹ کمیٹی کے نمائندوں کی موجودگی میں سبزیوں اور پھلوں کے نرخ مقرر کیے جاتے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں