آر پی او کی ملزمان کی فائرنگ سے زخمی کانسٹیبل کی ہسپتال میں عیادت

 آر پی او کی ملزمان کی فائرنگ سے زخمی کانسٹیبل کی ہسپتال میں عیادت

ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی عمران احمراٹک تھانہ صدر حسن ابدال کے علاقے پتھر گڑھ میں 2روز قبل دوران ریڈملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے ایلیٹ فورس کے کانسٹیبل طارق خان کی عیادت کیلئے ہولی فیملی ہسپتال پہنچ گئے

راولپنڈی (خبر نگار) آر پی او راولپنڈی نے زخمی اہلکار کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے گلدستہ پیش کیا اور طبی عملے کو اہلکار کے علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ آر پی او نے کہا کہ فرائض کی ادائیگی میں اپنی جانوں کی پرواہ نہ کرنے والے اہلکار ہمارا اثاثہ ہیں انہیں مشکل میںتنہا نہیں چھوڑیں گے۔ عوام الناس کی جان و مال حفاظت کے دوران اپنے قیمتی جانوں کو پرواہ نہ کرنے والے اہلکار محکمہ پولیس کے لیے باعث فخر اور اپنے دوسرے تمام افسران و اہلکاروں کے لیے قابل تقلید ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں