حضرو:امن و امان کیلئے پولیس اور فوج کا فلیگ مارچ
ایس او پیز کی خلاف وزریوںپر 7دکانیں سیل ،80ہزار روپے جرمانہ کیا گیا
حضرو (نمائندہ دنیا) اسسٹنٹ کمشنر حضرو نے شہر میں امن و امان کیلئے پولیس اور فوج کے ہمراہ فلیگ مارچ کیا، فلیگ مارچ شہر کے مختلف علاقوں سے ہوتا ہوا ٹی ایم اے کے دفتر پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا۔ علاوہ ازیں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف اے سی حضرو اور چیف آفیسر حضرو کی کاروائیاں جاری ہیں، 7دکانیں سیل اور 80ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ سوموار کے دن بھی اسسٹنٹ کمشنر حضرو شگفتہ جبیں اور چیف آفیسر سردار آفتاب احمد نے ایس او پیز کی خلاف ورزیاں کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں۔ دوران چیکنگ 8دکانیں سیل کر کے 80ہزار روپے جرمانہ بھی وصول کیا گیا۔ انہوں نے کہا کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے حکومتی احکامات پر عمل درآمد کیلئے تحصیل حکومت اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کرے گی۔