چک بیلی خان بیسک ہیلتھ یونٹ میں ویکسی نیشن سنٹر کا افتتاح

چک بیلی خان بیسک ہیلتھ یونٹ میں ویکسی نیشن سنٹر کا افتتاح

50سال سے زائد عمر کے شہری بی ایچ یو جا کر ویکسین لگوائیں:حکام

اڈیالہ (نامہ نگار) وفاقی وزیر غلام سرور خان کی کوششوں سے چک بیلی خان بیسک ہیلتھ یونٹ میں کورونا ویکسی نیشن سنٹر کا افتتاح کر دیا گیا۔ حکام نے کہا کہ حلقہ کے لوگوں اور چک بیلی خان کے قریبی دیہات کے وہ رہائشی جن کی عمر 50 سال سے زیادہ ہے بیسک ہیلتھ یونٹ میں قائم ویکسی نیشن سنٹر میں جا کر ویکسین لگوائیں اور اس وبا سے خود کو اور گھر والوں کو محفوظ کریں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں