ریڑھی بازار پارک یاگرائونڈ میں لگایا جائے ، ذوالقرنین عباسی

ریڑھی بازار پارک یاگرائونڈ میں  لگایا جائے ، ذوالقرنین عباسی

اسلام آبادفیڈریشن آف آل پاکستان رئیل اسٹیٹ ایسوسی ایشن کے مرکزی کوآرڈی نیٹر ذوالقرنین عباسی نے کہا ہے کہ میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد نے اگر ریڑھی بازار لگانا ہے

اسلام آباد (سٹی رپورٹر) تو جی الیون مرکز کی بجائے کسی پارک یا گرائونڈ میں لگا ئے ۔انہوں نے چیئرمین سی ڈی اے عامر احمد علی، ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات اور ایڈمنسٹریٹر ایم سی آئی سیدہ شفق ہاشمی سے اپیل کی کہ کورونا کی وجہ سے برباد تاجروں کی حالت زار پر رحم کھائیں اور ریڑھی بازار کسی دوسری جگہ شفٹ کروائیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں