مسلمان ممالک اسرائیل سے اپنے آپ کو دور کر لیں، زاہد راجہ
اسلام آباد ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن کے صدر زاہد محمود راجہ نے مقبوضہ بیت المقدس واقعہ پر شدید احتجاج
اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )اسلام آباد ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن کے صدر زاہد محمود راجہ نے مقبوضہ بیت المقدس واقعہ پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ مسلمان ممالک جو اسرائیل کو تسلیم کرنے کا مقدمہ لڑرہے ہیں وہ قومی امتیاز، مذہبی رواداری اور اللہ کے دین کی سربلندی کیلئے اسرائیل سے اپنے آپ کو دور کرلیں۔