نامعلوم ملزمان نے نوجوان کو گولیاں مار کر قتل کر دیا

 نامعلوم ملزمان نے نوجوان کو گولیاں مار کر قتل کر دیا

سابقہ رنجش کا بدلہ لینے کیلئے حسن وغیرہ نے عدنان اوراس کے دوست پر تشددکیا

اسلام آباد ( خبر نگار)عید کی خریداری کے لیے جانے والے نوجوا ن کو نامعلوم ملزمان نے گولیاں مار کر قتل کردیا، دوسرے واقعہ میں شہری اور اسکے دوست کو سابقہ رنجش کی بناپر تشددکا نشانہ بنایاگیا۔ شہزاد ٹائون پولیس کو مناظر نے بتایاکہ اسکا بیٹا کامران عید کی شاپنگ کے لیے گھر سے گیا، نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر کے اسے قتل کردیااور فرار ہوگئے ۔ کھنہ پولیس کو عدنان نے بتایاکہ حسن سمیت پانچ ملزمان نے سابقہ رنجش کی بنیاد پر ڈنڈے اور لوہے کے راڈ مار کر اسے اور اسکے دوست عدنان کو زخمی کردیا،مقدمات درج ہو گئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں