پیٹرولنگ پولیس کی کارروائیاں، منشیات، غیر قانونی اسلحہ برآمد

پیٹرولنگ پولیس کی کارروائیاں، منشیات، غیر قانونی اسلحہ برآمد

منشیات کے 5، غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے 2مقدمات درج کرا دیئے گئے

راولپنڈی (خبرنگار) ریجنل ایس پی گلفام ناصر وڑانچ پنجاب ہائی وے پیٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن اور ڈی ایس پی سردار بابر ممتاز کی ہدایت پر پیٹرولنگ پوسٹ بلوٹ نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں میں 2450 گرام چرس برآمد کی اور 4مقدمات درج کرا دیئے ۔ قائداعظم کالونی چیک پوسٹ نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف پسٹل 30 بور اور گولیاں برآمد کرکے ایک مقدمہ درج کرایا۔ پیٹرولنگ پولیس ملہال مغلاں چکوال نے کارروائی کرکے 1420 گرام چرس برآمد کر لی اور مقدمہ تھانہ ڈوہمن میں درج کرا دیا۔ پی ایچ پی پڑھال نے کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری، پیٹرولنگ پوسٹ غوثیہ نے عدالتی مفرور گرفتار کر لیا۔ پیٹرولنگ پولیس ڈھرنال نے غیر قانونی اسلحہ برآمد کر کے مقدمہ درج کرا دیا۔ پیٹرولنگ پولیس جہلم نے غیرقانونی نمبرپلیٹ لگانے والی گاڑیوں کے خلاف دو مقدمات درج کرا دیئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں