کرایہ مانگنے پر کرایہ دار، ساتھیوں کا مالک مکان، اہلخانہ پر تشدد

کرایہ مانگنے پر کرایہ دار، ساتھیوں کا مالک مکان، اہلخانہ پر تشدد

منشیات فروخت نہ کرنے پر خالہ بھانجی، دشمنی پر ادریس کو مارا پیٹا گیا

راولپنڈی (خبر نگار ) تھانہ ریس کورس کے علاقہ میں کرایہ مانگنے پر کرایہ دار کے ساتھیوں نے مالک مکان اور اسکے اہل خانہ کو تشددکانشانہ بنا ڈالا۔ امتیاز علی نے پولیس کوبتایاکہ کرایہ دار سے کرایہ مانگاتو ا س نے گالم گلوچ کیا، اسی اثنا میں شیر خان، سید شاہ، صاحب شاہ اور اصغر آگیا، انہوں نے مجھے، میرے بیٹے شیراز، پوتے حسن کو مارنا شروع کردیا، میری بیوی خالدہ ، بہو نورین اور بیٹی گل چھڑانے کے لیے آئیں تو انہیں بھی تشدد کا نشانہ بنایا اور میری بہو کی قمیض پھاڑدی۔ ادھر نائلہ سکنہ ملک آباد چاکرہ نے پولیس کو بتایا کہ شعیب کشمیری ،ملک اشرف، محسن، عثمان اور 6/7 مرد اور عورتیں ہمارے کباڑے خانے میں زبردستی داخل آئے، مجھے اور میری بھانجی کو مارنا شرع کر دیا اور کپڑے پھاڑ کر ہمیں نیم برہنہ کر دیا۔ وجہ عناد شعیب اور اشرف ہمیں منشیات بیچنے پر مجبور کرتے ہیں، ہمارے انکار پر انہوں نے ہم پر تشدد کیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔ تھانہ صدر بیرونی پولیس کو ادریس نے بتایاکہ موبائل فون لینے کیلئے مارکیٹ میں گیاتوماموں کے ساتھ سابقہ دشمنی پر ملک رضا،آفتاب اور پولیس ملازم صدام نے مجھے مارا پیٹا۔ پولیس نے مقدمات درج کرلیے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں