ڈکیتی، سنیچنگ کے 2گینگز گرفتار، مسروقہ 6موٹر سائیکل برآمد

ڈکیتی، سنیچنگ کے 2گینگز گرفتار، مسروقہ 6موٹر سائیکل برآمد

پولیس نے ملزمان سے 4لاکھ روپے ، واکی ٹاکی سیٹ، موبائل فونز بھی برآمد کر لیے

راولپنڈی (خبر نگار) تھانہ صدر واہ پولیس نے ڈکیتی اور موٹر سائیکل چھیننے کی وارداتوں میں ملوث 2گینگز گرفتار کر لئے ۔ گرفتار ملزمان میں بشیرا گینگ کے بشیر، حسین، ممتاز اور شیراز ، موٹر سائیکل چوری اور سنیچنگ کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے عمر اور رفیع شامل ہیں۔ ڈکیتی میں ملوث بشیرا گینگ کے ملزمان سے 3 لاکھ روپے ، 2 واکی ٹاکی سیٹ اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کیا گیا۔ موٹر سائیکل چوری اور سنیچنگ کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے ملزمان سے 6 چوری شدہ موٹر سائیکلز، 1 لاکھ 8 ہزار روپے ، 2 موبائل فونز اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ ملزمان سے مال مسروقہ کی برآمدگی تفتیش کے دوران کی گئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں