موٹر وے پولیس ،قانون کے یکساں نفاذ میں 81فیصد اضافہ

موٹر وے پولیس ،قانون کے یکساں نفاذ میں 81فیصد اضافہ

جرمانوں کی مدد میں گزشتہ سال کی نسبت 78 فیصد اضافہ ہوا، رپورٹ

اسلام آباد(این این آئی)انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام کی نئی حکمت عملی سے نیشنل ہائی ویز اور موٹر وے پولیس کی کارکردگی میں نما یاں اضافہ دیکھا گیا ہے ۔ موٹر وے پولیس نے کار کردگی رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق قانون کے یکساں نفاذ میں 81 فیصد اضافہ ہوا۔رپورٹ میں رواں سال کے پہلے چار ماہ کی کارکردگی کا سال 2020 سے موازنہ کیا گیا ، جرمانوں کی مدد میں گزشتہ سال کی نسبت2.1 ارب روپے کے ساتھ 78 فیصد اضافہ ہوا۔ رپورٹ کے مطابق مہلک اور غیر مہلک حادثات میں بھی نمایاں کمی ہوئی،سال 2020 کے دورانیہ میں 138 مہلک حادثات رونما ہوئے ۔ 2021 میں 25 اپریل تک 19 فی صد کمی کے ساتھ 112 حادثات ہوئے ۔2020 میں 251 غیر مہلک حادثات ہوئے ،رواں سال میں 63 فی صد کمی کے ساتھ 93 حادثات ہوئے ۔ شرح اموات میں بھی 23 فیصد کمی ہوئی، زخمیوں کی تعداد میں پچاس فیصد کمی ہوئی ، جرائم کی شرح میں 54فی صد کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں