شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین تر جیح ، مصطفی تنویر

  شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین تر جیح ، مصطفی تنویر

کریک ڈائون میں 8ملزمان کو گرفتار کر کے موٹر سائیکل،شراب،اسلحہ برآمد کیاگیا

اسلام آباد ( خبر نگار)ایس ایس پی اسلام آباد ڈاکٹرمصطفی تنویر نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین تر جیح ہے ۔اس میں کسی قسم کی کو تا ہی ہر گز بر داشت نہیں کی جا ئے گی ، انہوں نے کہا کہ جر ائم پیشہ عناصر کیخلاف بڑے پیما نے پر کر یک ڈاؤن جا ری ہے،آ ٹھ ملزمان کو گرفتار کرکے مو ٹر سائیکل ، چرس، شراب اور اسلحہ برآمد کرلیا گیاہے ، پیشہ ور بھکا ریو ں کی گرفتار ی کے لیے چلا ئی جا نے والی خصوصی مہم کے دوران 11پیشہ ور بھکا ریوں کی گرفتار ی بھی عمل میں لا ئی گئی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں