چینی ٹیکسٹائل کمپنی2ہزار پاکستانی کارکنوں کو تربیت دیگی

 چینی ٹیکسٹائل کمپنی2ہزار پاکستانی کارکنوں کو تربیت دیگی

کمپنی نے گلگت بلتستان حکومت کیساتھ معاہدے پر دستخط کر دیئے،گوادر پرو

اسلام آباد(دنیا رپورٹ)چینی ٹیکسٹائل کمپنی چیلنج نے گلگت بلتستان حکومت کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت چینی کمپنی 2ہزار کارکنوں کو تربیت فراہم کرے گی اور انہیں لاہور میں اپنی فیکٹری میں ملازمت دے گی ۔ گوادر پرو کے مطابق چینی کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر کیرن چن اور گلگت بلتستان حکومت کے نمائندوں نے معاہدے پر دستخط کیے ۔ اس موقع پر پاکستان میں چینی سرمایہ کاری لانے میں اہم کردار ادا کرنے والے ایک تاجر قمر بوبی بھی موجود تھے ۔ کیرن چن نے کہا کہ معاہدے کے مطابق 2 ہزار کارکنان گلگت بلتستان سے منتخب ہوں گے اور تربیت کے بعد انہیں لاہور میں قائم ہونے والے ٹیکسٹائل ادارے میں ملازمت فراہم کی جائے گی جہاں ملازمین کو بلا معاوضہ رہائش اور کھانا فراہم کیا جائے گا۔چن نے کہا کہ ٹیکسٹائل یونٹ میں 3000ملازم ہیں۔ گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ خالد خورشید نے خطے کے عوام کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے پر چینی کمپنی کا شکریہ ادا کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں