ریلوے گینگ مین مزدوروں کو سیفٹی شوز کی فراہمی شروع

ریلوے گینگ مین مزدوروں کو سیفٹی شوز کی فراہمی شروع

سیفٹی شوز سے مزدور کام کے دوران حادثہ سے محفوظ رہینگے :ڈی ایس راولپنڈی

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) پاکستان ریلوے نے گینگ مین مزدوروں کو مخصوص سیفٹی شوز کی فراہمی شروع کردی ہے، راولپنڈی ڈویژن میں 12سو گینگ مین مزدوروں کو سیفٹی شوز فراہم کئے جائیں گے۔ ریلوے ٹریک پر کام کرنے والے مزدوروں کو4روپے ماہانہ کام کی سختی کی وجہ سے جوتا الاؤنس ملتاہے۔ ڈی ایس راولپنڈی انعام اللہ نے کہاکہ سیفٹی شوز کی وجہ سے مزدور کام کے دوران حادثے سے محفوظ رہیں گے ۔ پاکستان ریلوے میں ریل گاڑیوں کو پٹڑیوں پر رواں دواں رکھنے والے گینگ مین مزدوروں کی رمضان میں سنی گئی۔ سیفٹی شوز کی خریداری ویلفیئر فنڈز سے مکمل کر لی گئی ہے اور گینگ مین مزدوروں کو فراہمی بھی شروع کردی گئی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں