غزہ پر اسرائیلی حملے بدترین جارحیت ہے:مشتاق منہاس

غزہ پر اسرائیلی حملے بدترین جارحیت ہے:مشتاق منہاس

اسرائیل کی بڑھتی ہوئی بربریت پر عالم اسلام کا سکوت مجرمانہ خاموشی ہے

راولپنڈی، مظفرآباد (خصوصی نامہ نگار، بیورو رپورٹ) پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے چیف آرگنائزر ، وزیر اطلاعات و سیاحت راجہ مشتاق منہاس نے غزہ پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے بدترین جارحیت قرار دیا ہے، اسرائیل کی بڑھتی ہوئی بربریت پر عالم اسلام کے سکوت کو مجرمانہ خاموشی کے سوا کوئی دوسرا نام نہیں دیا جا سکتا۔ فلسطینی مسلمانوں کے خلاف اسرائیل کے وحشیانہ اقدامات میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے ، شہری آبادی پر حملہ کر کے بے گناہ افراد اور معصوم بچوں کو نشانہ بنانا جنگی قوانین کی سنگین ترین خلاف ورزی ہے جس پر اقوام متحدہ اور عالمی برادری کو نوٹس لینا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ ایمان کی دولت سے مالا، مال فلسطینی غیرت و حمیت کا وہ پہاڑ ہیں جن سے ٹکرانے والا پاش پاش ہو کر رہے گا، دنیا بھر میں مسلمان عید کی تیاریاں کر رہے ہیں جبکہ فلسطینیوں کے گھروں میں بچوں اور نوجوانوں کی لاشیں پڑی ہیں۔ اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ اس سنگین صورتحال کا نوٹس لے اور اسرائیل کو ننگی جارحیت سے باز رکھے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں