بھابی کو چھری کے وار سے قتل کرنے والادیورگرفتار
تھانہ رتہ امرال پولیس نے بھابی کو چھری کے وار سے قتل کرنے والادیورگرفتار کر لیا
راولپنڈی (خبرنگار) ملزم راشد خان نے دو ہفتے قبل اپنی بھابی ناظمہ بی بی سے پیسے مانگے اور انکار پر اسے چھری کے وار کر کے قتل کر دیا۔ قتل کا مقدمہ اس کے خاوند کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا، ایس ایچ اونے بتایاکہ مقتولہ کے والد نے اپنے بیان میں مقتولہ کے خاوند، سسر اور 2دیوروں کو نامزد کیا ہے، مقتولہ کے والد کے بیان کی روشنی میں تفتیش کے دائرہ کار کو بڑھاتے ہوئے انھیں بھی گرفتار کر کے شامل تفتیش کیا جائے گا۔