پولیس کا چھاپہ، 9قمار باز گرفتار دائو پر لگی ہوئی رقم برآمد
تھانہ ٹیکسلا پولیس کااشتہاری کی گرفتاری کیلئے ریڈ ، 9قمار باز گرفتار
راولپنڈی (خبر نگار) دائو پر لگی ہوئی رقم ،موبائل فونز اورتاش کے پتے برآمد کر لئے گئے ۔ قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری کمال کی گرفتاری کیلئے ریڈ کیا گیا جو موقع سے فرار ہوگیا تاہم پولیس نے جواء کھیلتے ہوئے بلال، حمید، دانش، فردوس، نذیر، یاسر، وحید، فرقان اور ساجد کو گرفتار کر لیا اور داؤ پر لگی ہوئی رقم 65000 روپے ، 12 موبائل فونز اور تاش کے پتے برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔