خاتون کا فون نمبر مانگنے پر جھگڑا، گھر میں گھس کر اہلخانہ پر تشدد

خاتون کا فون نمبر مانگنے پر جھگڑا، گھر میں گھس کر اہلخانہ پر تشدد

اصغر نے اپنی بیوی اور بچوں سمیت مجھے اور گھر والوں کو مارا پیٹا:یاسرکی درخواست

راولپنڈی (خبرنگار) تھانہ کینٹ کے علاقے میں کنٹونمنٹ ہسپتال کے کوارٹروںمیں خاتون کا نمبر مانگنے پر جھگڑا، اہلخانہ کو تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا، مقدمہ درج کر لیا گیا۔ یاسر نے پولیس کو درخواست دی کہ ہسپتال کے کوارٹر کے سامنے رہائش پذیر اصغر اپنے بیٹوں عدیل، راحیل، نبیل، اپنی بیوی اور بیٹی سمیت ہمارے گھر میں گھس آیا اور کہا کہ تم لوگ ہمارے معصوم بچوں پر الزام لگاتے ہو جس کا مزہ تمہیں چکھاتے ہیں، انہوں نے مجھے اور میرے گھر والوں کو مارا اور چلے گئے۔ وجہ عناد یہ ہے کہ چند دن قبل عدیل نے میری بیوی کا فون نمبر مانگا تھا جس پر میں اس کے گھر گلہ کرنے گیا تھا جس کا انہوں نے بدلہ لیا ہے، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں