امرود کی فصل پر پھپھوندی کش دوائی ڈالیں، محکمہ زراعت

امرود کی فصل پر پھپھوندی  کش دوائی ڈالیں، محکمہ زراعت

امرود کی فصل کیلئے مکھی نقصان دہ ہے ۔ مکھی پھل میں ڈنک داخل کر کے انڈے دیتی ہیںجن سے سنڈیاں پیدا ہو کر گودے کو کھانا شروع کر دیتی ہیں

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) اس کے تدارک کیلئے پھپھوندی کش دوائی ڈالیں۔ سوکے کی بیماری کے حملہ سے پودے کی شاخیں مرجھا جاتی ہیں، پتوں کا رنگ زرد یا برائون ہو جاتا ہے ، زمین کے نزدیک تنے سے چھلکا سوکھنا شروع ہو جاتا ہے ، یہ بیماری جڑوں پر حملہ کرنے والی پھپھوندی کی وجہ سے پھیلتی ہے ۔ بیمار پودوں کی جڑوں میں محکمہ زراعت (توسیع و پیسٹ وارننگ) کے مقامی فیلڈ عملہ کے مشورہ سے سفارش کردہ پھپھوندی کش دوائی ڈالیں اور باغات میں گرا ہوا تمام پھل اکٹھا کر کے زمین میں دبا دیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں