راولپنڈی میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر16افرادگرفتار

راولپنڈی میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر16افرادگرفتار

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر راولپنڈی پولیس نے تھانہ نیو ٹائون، گنجمنڈی اور ریس کورس میں 9 مقدمات درج

راولپنڈی(خبرنگار)کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر راولپنڈی پولیس نے تھانہ نیو ٹائون، گنجمنڈی اور ریس کورس میں 9 مقدمات درج کرکے 16 افراد گرفتار کئے تاہم انہیں ضمانت پر رہا کردیا گیا۔ سی پی او راولپنڈی نے شہریوں اور تاجر برادری سے اپیل ہے کہ کورونا ایس او پیز اور لاک ڈاؤن کے احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنانے میں پولیس اور انتظامیہ کا ساتھ دیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں