فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کا حملہ کھلی دہشتگردی، انسانیت سوز عمل:ثناء ہارون

فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کا حملہ کھلی  دہشتگردی، انسانیت سوز عمل:ثناء ہارون

مسجد اقصیٰ میں نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کا حملہ کھلی دہشتگردی اور انسانیت سوز عمل ہے اور ہم اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) صیہونی افواج کی جانب سے مسلمانوں کو مسجد اقصیٰ میں عبادت سے روکنا اور قدیم داخلی راستے بند کرنا ناقابلِ برداشت ہے۔ ان خیالات کا اظہار ناظمہ اعلیٰ اسلامی جمعیت طالبات ثناء ہارون نے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ بیت المقدس صرف فلسطین کا نہیں بلکہ پوری امت کا مسئلہ ہے، تمام امت کو قبلہ اول کی بے حرمتی کے خلاف کھڑے ہونا اور اسرائیل کی دہشتگردی کے خلاف موثر آواز بلند کرنی چاہیے۔ عالمی ادارے بھی اسرائیل کو نہتے اور پر امن مسلمانوں کے خلاف پرتشدد کارروائیاں کرنے سے باز رکھنے کے لیے اقدامات کریں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں