ایس سی او کا عیدالفطر کیلئے خصوصی پیشکش کا اعلان
سپیشل کمیونیکیشنز آرگنائزیشن (ایس سی او) جو آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں صف اول کی ٹیلی کام کمپنی ہے نے عیدالفطر کے خوشیوں بھرے لمحات میں اپنی تازہ پیشکش کے اجرا کا اعلان کر دیا
راولپنڈی(دنیارپورٹ) اس شاندار پیشکش کے ساتھ ہمارے صارفین صرف دس روپے کے عوض 2000 منٹ لوکل وائس کالز، 2000 ایم بی ڈیٹا اور 2000 ایس ایم ایس سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ آرگنائزیشن کی ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ وہ خصوصی مواقع اور تہواروں پراپنے صارفین کو فوری اور آسان طریقے سے اُن کی ضروریات سے ہم آہنگ رابطے کی اعلیٰ ترین سروسز تک پرکشش اور باکفایت پیکیجز کے ذریعے رسائی ممکن بنائے رکھے ۔عیدالفطر کی یہ شاندار پیشکش پہلے دن سے شروع ہو کر عید کے تینوں ایام کیلئے موثر رہے گی جسے ہمارے صارفین *129# ڈائل کرکے حاصل اور عید کی خوشیاں دوبالا کرسکتے ہیں۔ مزید معلومات ایس سی او کی ہیلپ لائن 111-726-726 پر کال کر کے یا ہماری ویب سائٹ www.sco.gov.pk پر جاکر حاصل کی جا سکتی ہیں۔