عوام عید اپنی فیملی کے ساتھ منائیں اورگھر پر رہیں:حامدنوازراجہ

عوام عید اپنی فیملی کے ساتھ منائیں اورگھر پر رہیں:حامدنوازراجہ

سابق تحصیل ناظم راولپنڈی حامدنوازراجہ نے کہا کورونا وائرس کی تیسری لہر انتہائی خطرناک ہے

راولپنڈی(نیوزرپورٹر) عوام عید اپنی فیملی کے ساتھ منائیں اورگھر پر رہیں، عید اجتماعات میں بھی ایس اوپیز کاخاص خیال رکھاجائے ، ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے گریز کیاجائے ۔ پی ٹی آئی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اسلامی شریعت کے مطابق اپنی اوردوسروں کی جان کی حفاظت کرنا ضروری ہے ، عالمی وباء کے خطرات کے باعث اگر حج محدود کیاجاسکتاہے تو پھر عید اجتماعات بھی ایس اوپیز کے تحت سماجی فاصلہ برقرار رکھنا ضروری ہے ۔ انہوں نے کہ چالیس سال سے زائد عمر کے افراد کو جلد ازجلد کورونا ویکسین لگوانی چاہئے تاکہ اس وباء پر قابو پایاجاسکے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں