کورونا ایس او پیز:گاڑیوں، ریسٹورنٹس کو ہزاروںجرمانہ
ٹرانسپورٹ میں 39چھاپے، 3ہزار روپے جرمانہ عائد، 7گاڑیوں کو ضبط کیا گیا3شاپنگ مالز، مارکیٹس، پلا زے سیل، 23مساجد، 10نجی آفسز کی بھی چیکنگ
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی عامر عقیق خاں نے کہا کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے حکومت کے جاری کردہ ایس او پیز پر عملدرآمد ناگزیر ہے، ایس او پیز کی لگاتار خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ضروری کارروائی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے اس حوالے سے بتایا کہ گز شتہ 24گھنٹوں میں انٹر و انٹرا سٹی ٹرانسپورٹ میں 39چھاپے مارے گئے اور 3,000روپے جرمانہ عائدکر کے 7گاڑیوں کو ضبط کیا گیا۔ 17پبلک پلیسز ، پارکس کا معا ئنہ کرتے ہوئے 1000روپے جرمانہ کیا گیا، ماسک نہ پہننے پر17چھاپوں میں 10خلاف ورزیوں پر 1000روپے، شاپنگ مالز، مارکیٹس اور پلازوں میں سے 125کا معا ئنہ کیا گیا اور 3کو خلاف ورزی کا مرتکب پاتے ہوئے سیل جبکہ 37,000 روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ 34ایجوکشن انسٹیٹیوٹس، 10پرائیویٹ سیکٹر آفسز، 23مساجد، 4درگا ہوں، 4ہسپتالوں اور 7ویکسینیشن سینٹرز کو بھی چیک کیا گیا۔ 25میرج ہالز اور 122ریسٹورنٹس کی چیکنگ کے دوران 10,000روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔