ہائیکورٹ:جعلی سند پر برطرف ملازم کی بحالی، مراعات کیلئے رٹ، جواب طلب

ہائیکورٹ:جعلی سند پر برطرف ملازم کی بحالی، مراعات کیلئے رٹ، جواب طلب

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس سلطان تنویر احمد نے جعلی سند پر برطرف محکمہ زراعت کے ملازم کی نو سال بعد تمام مراعات سمیت بحالی کے خلاف رٹ پر وزیر اعلیٰ پنجاب،چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری جنگلات سے جواب طلب کرلیا

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) سابق یو سی چیئر مین حسن ابدال نے سعید یوسف ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر رٹ میں موقف اختیار کیا کہ احسن ولد شفیق 1992میں فارسٹر بھرتی ہوا۔ میٹرک کی جعلی سند پر برطرف ہوا اور جیل بھیج دیا گیا، اس کی اپیل2012میں خارج ہوگئی۔ اب اس نے چیف منسٹر کو درخواست دی کہ اس کا کیس سنا جائے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں