ایف جی ای آئی کے 20فزیکل ٹریننگ انسٹرکٹرز کی تربیت مکمل، سرٹیفکیٹ تقسیم
فیڈرل گورنمنٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز ڈائریکٹوریٹ اور پاکستان بوائز سکاؤٹس ایسوسی ایشن کے مابین مفاہمت کے تحت بیس فزیکل ٹریننگ انسٹرکٹرز کے پہلے بیچ نے ایک ہفتہ کے سکاؤٹ لیڈر ٹریننگ کورس میں شرکت کی
راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) کورس میں بنیادی مہارت، نوٹس، لیشنگ، یوتھ پروگرام کی فراہمی کے اوزار، کیمپ مینجمنٹ، فرسٹ ایڈ، کیمپ فائر اور سکاؤٹ یونٹ کی تشکیل پر توجہ دی گئی۔ ڈائریکٹر سکولز ایف جی ای آئی نے کورس کے شرکاء میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔