کریک ڈاؤن:ہوائی فائرنگ ناجائز اسلحہ رکھنے پر 10افراد گرفتار

کریک ڈاؤن:ہوائی فائرنگ ناجائز اسلحہ رکھنے پر 10افراد گرفتار

ناجائز اسلحہ رکھنے والوں، ہوائی فائرنگ کرنیوالوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 13ملزمان گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے گئے

راولپنڈی (خبرنگار) گرفتار ملزمان میں اسلم، فردوس، عرفان، منیب، عمران، نائب دین، مقصود ، ثواب ، جاوید ،مشرف،ارسلان، احسن اور حب علی شامل ہیں، ملزمان سے 1کلاشنکوف، 2رائفل 12بور، 1رائفل 222، 1رائفل پشپشا، 5پستول 30بور اور ایمونیشن برآمد کر لیا گیا۔علاوہ ازیں ہوائی فائرنگ کرنے والے 5ملزمان گرفتار کر کے مقدمات درج کر لیے، ایس ایچ او تھانہ ایئرپورٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کرنے والے ارسلان، احسن اور حب علی کو گرفتار کر لیا اور ان سے 1موزر 30بور اور 2پستول 30بور برآمد کر لیے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں