انصاف ہر پاکستانی کا بنیادی آئینی حق:جسٹس شاہد محمود

انصاف ہر پاکستانی کا بنیادی آئینی حق:جسٹس شاہد محمود

کورونا میں بھی ججز نے عدالتوں میں انصاف کی فراہمی جاری رکھی:جسٹس جوادانصاف کی فراہمی میں بار، بینچ کا کردار اہم:سردار عبد الرازق ، ٹی پارٹی سے خطاب

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے سینئر جسٹس راجہ شاہد محمود عباسی نے کہا عدالتوں تک رسائی اور انصاف کا حصول ہر پاکستانی کا بنیادی آ ئینی حق ہے جس پر کمپرومائز نہیں کیاجاسکتا۔ راولپنڈی بار میں آ کر احساس ہوتا ہے جیسے ماں کی گود میں آ گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہائیکورٹ بار کی ٹی پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں جسٹس چودھری عبد العزیز، جسٹس جواد احسن، جسٹس سلطان تنویر احمد، صدر بار سردار عبدالرازق، سیکرٹری جنرل شاہد شہزاد، ذوالفقار عباس نقوی، بشارت اللہ خان، وحید انجم نے بھی شرکت کی۔ جسٹس جواد احسن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کورونا کے باعث دنیا بھر میں ججز ورک ایٹ ہوم کرتے رہے لیکن پاکستان میں ججز نے عدالتوں میں بیٹھ کر انصاف کی فراہمی جاری رکھی۔ سردار عبد الرازق نے کہا انصاف کی فراہمی میں بار اور بینچ کا کردار اہم ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں