نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- سپریم کورٹ کراچی رجسٹری،اورنگی اورگجرنالہ تجاوزات کیس
  • بریکنگ :- لیزمکانات گرانےسےمتعلق وضاحت کیلئےکےایم سی کی درخواست پرسماعت
  • بریکنگ :- نالہ چوڑاکرنےکی زدمیں لیزمکانات بھی آرہےہیں،وکیل کےایم سی
  • بریکنگ :- اینٹی انکروچمنٹ ٹربیونل نےلیزمکانات گرانےسےروک دیاتھا،وکیل
Coronavirus Updates

شفا کے ڈاکٹرز کا آغوش کالج مری کا دورہ ،سکریننگ کیمپ لگایا

شفا کے ڈاکٹرز کا آغوش کالج مری کا دورہ ،سکریننگ کیمپ لگایا

دنیا اخبار

ڈاکٹرز نے بچوں کی صحت کا معائنہ کیا ،آغوش یتیم بچوں کا ادارہ ہے ،حامد اطہر ملک

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ) تعمیر ملت یونیورسٹی کے وفد نے الخدمت آغوش کالج مری کا دورہ کیا، وفد کے شرکا میں ڈاکٹرز اور میڈیکل طلبہ موجودتھے ، شفاء تعمیر ملت یونیورسٹی کے ڈاکٹرز نے آغوش کالج مری کے بچوں کیلئے ہیلتھ سکریننگ کیمپ کا انعقاد کیا،جہاں انہوں نے آغوش کے بچوں کی صحت کا معائنہ کیا اور انہیں مختلف دوائیں اور ورزشیں تجویز کیں، حامد اطہر ملک صدر الخدمت فاؤنڈیشن اسلام آباد، پرنسپل آغوش کالج مری اعظم خان اور دیگر نے انہیں خوش آمدید کہا ،حامد اطہر ملک نے تعمیر ملت یونیورسٹی کے ڈاکٹرز اور سیکرٹری شعبہ بحالی و سائنس بلال کا شکریہ ادا کیا اور انہیں بتایا کہ آغوش کالج مری بین الاقوامی سطح کا اقامتی ادارہ ہے جہاں یتیم بچوں کورہائش، تعلیم وتربیت، خوراک اور دیگر سہولیات مفت میسر ہیں،ڈاکٹرز اور ان کی ٹیم نے آغوش کے مختلف شعبوں اور کلاسوں کا دورہ کیا، جہاں انہیں آغوش کے پرنسپل نے بچوں کی سرگرمیوں اور ادارے کے حوالے سے بریف کیا،شفاء کے ڈاکٹر ز نے الخدمت کے آغوش کالج مری کی سرگرمیوں اور معیار تعلیم کو سراہا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں