موسمیاتی تبدیلی :پاکستان عالمی کانفرنس میں مثبت پیغام لیکر جائیگا

موسمیاتی تبدیلی :پاکستان عالمی کانفرنس میں مثبت پیغام لیکر جائیگا

حکومت منفی اثرات سے نمٹنے کیلئے بجٹ کو 4ارب سے 40ارب تک بڑھارہی ہے، امین اسلم

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کا کہنا ہے کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات کا سامنا ہے ، حکومت نے موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات پر قابو پانے کیلئے ٹین بلین ٹری سونامی منصوبہ سمیت متعدد پروگرامز شروع کئے ہیں، ان منصوبوں سے نہ صرف قدرتی ماحول کی بحالی میں مدد ملے گی بلکہ ایکوٹورازم کو بھی فروغ مل سکے گا، ان خیالات کااظہار انہوں نے نیشنل کلائمیٹ ایکشن سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ حکومت موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے نمٹنے کیلئے بجٹ کو 4ارب سے 40ارب تک بڑھارہی ہے ، کوئلے کے پراجیکٹس کو ہائیڈرو کی طرف لے کر جایا جارہا ہے ،ان کا کہنا تھا کہ اس بار عالمی موسمیاتی تبدیلی کانفرنس میں پاکستان مثبت پیغام لیکر جائیگا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں