تاجر کے پی کے میں سرمایہ کاری کریں ،تعاون کرینگے ،مشتاق غنی

تاجر کے پی کے میں سرمایہ کاری کریں ،تعاون کرینگے ،مشتاق غنی

سرمایہ کار خیبر پختونخوا میں سیاحت، ہوٹل انڈسٹری میں دلچسپی رکھتے ہیں ، سردار یاسر الیاس

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )خیبر پختونخوا اسمبلی کے سپیکر مشتاق احمد غنی نے اسلام آباد کی تاجر برادری کو ترغیب دی ہے کہ وہ کے پی کے میں سیاحت سمیت دیگر شعبوں میں کاروبار اور سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کریں کیونکہ صوبے میں کاروباری برادری اور سرمایہ کاروں کیلئے پرکشش مواقع موجود ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے کے موقع پر تاجر برادری سے خطاب کرتے ہوئے کیا، مشتاق احمد غنی نے کہا کہ آئی سی سی آئی خیبر پختونخوا میں سرمایہ کاری کیلئے جامع تجاویز تیار کر کے ان کے ساتھ شیئر کرے ، انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ وہ صوبے میں جوائنٹ وینچرز اور سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے میں ان کے ساتھ ہرممکن تعاون کریں گے ،اسلام آباد چیمبر کے صدر سردار یاسر الیاس خان نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت کے متعدد سرمایہ کار خیبر پختونخوا میں سیاحت، ہوٹل انڈسٹری اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں لہٰذا حکومت ہوٹل انڈسٹری اور سیاحت سے متعلقہ تمام شعبوں میں استعمال ہونے والی اشیاء اور سامان کی درآمد پر ٹیکسوں و ڈیوٹیز میں کمی کرے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں