آئی ٹی شعبے کا فروغ اولین ترجیح ہے ،سید امین الحق

 آئی ٹی شعبے کا فروغ اولین ترجیح ہے ،سید امین الحق

کوئٹہ میں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک قائم ،رواں سال تعداد 25کردی جائیگی،وفاقی وزیر

اسلام آباد(نیوزرپورٹر) وزارت آئی ٹی کے تحت کوئٹہ میں سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک قائم کر دیا گیا ،کوئٹہ ایئرپورٹ کے قریب واقع سافٹ ویئر پارک 13 ہزار 800 مربع فٹ جگہ پر مشتمل اور جدید سازوسامان اور سہولیات سے آراستہ ہے ، پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کے ایم ڈی عثمان ناصر اور الٹرا سافٹ سسٹم کے چیف ایگزیکٹو آصف نعیم نے اس حوالے سے مفاہمتی یاد داشت پر دستخط کئے ، وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق نے اس موقع پر بتایاکہ معیشت کے استحکام اور لاکھوں باعزت نوکریاں پیدا کرنے کیلئے آئی ٹی شعبے کا فروغ اولین ترجیح ہے ، اسلام آباد آئی ٹی پارک کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ، رواں سال کے اختتام تک سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارکس کی تعداد 25 کردی جائے گی،بلوچستان سے 65 آئی ٹی کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں جن میں سے 61 کمپنیاں کوئٹہ میں ہیں،ٹیکنالوجی پارکس کے قیام سے مزید کمپنیوں کی رجسٹریشن اور ہزاروں نوجوانوں کو روزگار میسر آئے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں