3ساتھیوں سمیت 9ملزمان گرفتار ،7گا ڑ یاں،چار موٹر سائیکل برآمد

3ساتھیوں سمیت 9ملزمان گرفتار ،7گا ڑ یاں،چار موٹر سائیکل برآمد

6ملزمان چارسدہ ،خانیوال کے رہائشی ،تین کاررسیورز راولپنڈی ،ایبٹ آباد ، سوات کے ہیں

اسلام آباد ( خبر نگار) اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل پولیس نے کار و موٹر سائیکل چوری میں ملوث خطرناک بین الصوبائی گینگزکے 9ملزمان کو تین کاررسیورز سمیت گرفتار کر کے لا کھو ں روپے مالیت کی 7گا ڑ یاں اور چار موٹر سائیکل برآمد کر لئے ، تفصیلات کے مطابق اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل پولیس نے تمام تر وسائل کو بروئے کا رلاتے ہوئے اور تکنیکی بنیادوں پر تفتیش کی، کار اور موٹرسائیکل چوری میں ملوث خطرناک بین الصوبائی گینگز کے 9ملزمان کو تین کار ریسورز سمیت گرفتار کرلیا،ملزمان میں کا مر ان کشمیر ی سکنہ راولپنڈی(کار رسیور)، سکندر حیات سوات (کار رسیور)کے علاوہ دیگر ملزمان میں زاہد اقبال ایبٹ آباد(کار رسیور)،محمد اقبال ،صابر حسین ، الیاس چارسدہ، محمد ندیم ، محمد حسن عرف ثمری ، شہباز ضلع خا نیوال شامل ہیں،ملزمان کے قبضہ سے چوری شدہ سات گاڑیاں اور چار مو ٹر سائیکل بھی برآمد کر لئے گئے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں