تعلیم حکمرانوں کی ترجیح میں شامل نہیں ، حمزہ صدیقی

 تعلیم حکمرانوں کی ترجیح میں شامل نہیں ، حمزہ صدیقی

بجٹ کٹوتیوں سے جامعات کے مالی بوجھ میں اضافہ ہوا ہے ،پریس کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ) اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلیٰ حمزہ صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان میں تعلیم حکمرانوں کی ترجیح میں شامل نہیں ، موجودہ حکومت کے تین سالوں میں تعلیمی بجٹ میں اضافے کی بجائے مسلسل کمی ہوتی جارہی ہے ،ان خیالات کا اظہار انھوں نے یہاں پر یس کانفرنس کر تے ہو ئے کیا ، اس موقع پر ناظم شمالی پنجاب حسن بلال ہاشمی ، اسلام آباد کے نا ظم دانیال عبداللہ ، سید تصور کاظمی ، محمد عامر بلو چ بھی موجو د تھے ، حمزہ صدیقی نے کہا کہ بجٹ کٹوتیوں سے جامعات کے مالی بوجھ میں اضافہ ہوا ہے ،یونیورسٹیوں کی گرانٹ میں کمی کا نتیجہ فیسوں میں بے تحاشا اضافے کی صورت میں نکلا ہے ، جس کی وجہ سے طلبا و طالبات شدید مشکلات کا شکار ہوئے ہیں،جامعات کے مالی بحران کے خاتمے کے لئے تعلیمی بجٹ میں اضافہ، نجی یونیورسٹیز کے لئے ریگولیٹری اتھارٹی اور میڈیکل کے طلبہ کے مسائل کو جلد از جلد حل کیا جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں